وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور، مشترکہ تعاون اور علاقائي مسائل پر گفتگو کی۔
اس ٹیلی فونی رابطے میں حج و عمر کے لئے پروازوں اور سعودی عرب کے ٹیکنیکل وفد کے دورہ ایران پر گفتگو ہوئي اور ایران کے وزیر خارجہ نے عمرہ کی لئے اقدامات کے آغاز میں تیزي کا خواہش ظاہر کی۔
اسی طرح فریقین نے باہمی تعلقات میں بہتری کے عمل پر اطمینان ظاہر کیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
ایران و سعودی عرب نے فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جاری رہنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے محاصرے کے خاتمے اور علاقے میں قیام امن کی ضرورت پر زور دیا۔
فریقین نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں غزہ، غرب اردن اور بحیرہ احمر سمیت علاقائي تبدیلیوں پر بھی بات چیت کی۔
آپ کا تبصرہ